ہمیں جو ذمہ داری ملی ہے اس کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے فرائض ادا کرنے ہیں: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

 
0
379

میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے: اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب، صوبے کے انتظامی ڈھانچے اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ

لاہور، جون 10 (ٹی این ایس):  نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی زیرصدارت ہفتے کو وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی ڈھانچے اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری ملی ہے اس کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے فرائض ادا کرنے ہیں اور طے شدہ فریم ورک کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے اور غیر جانبدار انتظامیہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے۔ انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔چیف سیکرٹری نے نگران وزیراعلیٰ کو صوبے کے انتظامی امور اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔