تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
818

لاہور، جون 18 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔
معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔ سمت درست اور نیت نیک ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔ عوامی خدمت کا سفر شروع رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔