چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد18ہوگئی، 134 زخمی سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا‘4ہزار شریوں کی نقل مکانی

 
0
404

بیجنگ جون 18 (ٹی این ایس): چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد18ہوگئی ہے جبکہ 134 زخمی ہوگئے اورہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے. غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوب مغربی چین میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 18 تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ درجنوں تعمیرات کے منہدم ہونے یا انہیں نقصان پہنچے سے 4 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں. زلزلے کے بعد علاقے میں کم از کم 4 آفٹرشاکس بھی آئے جن کی زیادہ سے زیادہ شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی.
شہری حکومت کے مطابق سیچوان صوبے میں شہر یبن کے باہر زلزلے میں متعدد تعمیرات کو نقصان پہنچا، تاہم سرکاری نشریاتی ادارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریسکیو ورکرز رات بھر عمارت سے ایک شخص کو زندہ نکالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ دیگر تصاویر میں بھی ایک اور منہدم تعمیرات سے ایک خاتون دوسرے کی مدد کرتی نظر آئیں. زلزلے سے متعلق چینی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ مختلف ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں اور یبن اور زویونگ کاونٹی کو ملانے والے بڑے ہائی وے کو بند کردیا گیا.
زلزلے سے ایک منٹ قبل صوبائی دارالحکومت چنگدو میں انتباہی الارم کا نظام بجا تھا جبکہ یبن میں زلزلے سے 10 سیکنڈ قبل انتباہی گھنٹی بجی تھی‘شنوا کے مطابق زلزلے سے قبل 3 سیکنڈ پہلے ہیڈ اسٹارٹ ہونے سے ہلاکتوں میں 14 فیصد روک سکتے ہیں. یبن شہر کی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں چینگننگ کاﺅنٹی میں 9 افراد ہلاک جبکہ ککڑین کاﺅنٹی میں دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے‘انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے 6 لاشوں اور 7 زخمیوں کو عمارتوں سے نکال لیا.
یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ 50 سے زائد افراد 2 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 500 سے زائد فائر فائٹرز جائے وقوع پر موجود ہیں، ساتھ ہی ریسکیو اہلکار 5 ہزار ٹینٹس، 10 ہزار فولڈنگ کوٹس اور دیگر ایمرجنسی کے سامان لے کر روانہ ہوگئے. واضح رہے کہ سیچوان صوبے میں آئے روز زلزلہ آتا ہے، تاہم 2008 میں آنے والے 7.9 شد کے خطرناک زلزلے میں 87 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے.