وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کی سروسز ہسپتال آمد

 
0
203

سردار تنویر الیاس خان کی سروسز ہسپتال لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات
سردار تنویر الیاس نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی
لاہور 08 نومبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری وٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی
انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے چوہدری پرویز الٰہی سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔