نیشنل ہائ ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی اینول ایوارڈ تقریب،2017 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں انعامی چیک تقسیم

 
0
459

لاہور، مئی 10(ٹی این ایس):  نیشنل ہائ ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی اینول ایوارڈ تقریب ڈی آی جی نیشنل ہائ ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون محبوب اسلم نے نارتھ ٹو سیکٹر جہلم میں سال 2017 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں انعامی چیک تقسیم کیے اس سلسلے میں جہلم سن فلاور میرج ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی  شہریار سکندر نے استقبالیہ خطاب دیا، معروف سکالر پروفیسر عرفان الحق نے شرکا کو اخلاقیات پر لیکچر دیا، انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس ہمارے معاشرے کی تعمیر میں سچای کا پہلہ پتھر ہے، ڈی آی جی محبوب اسلم نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی اور کہا کہ حالیہ مہم کے نتیجے میں 70 فیصد موٹرسائکلسٹ نے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا ہے جو کہ موٹروے پولیس کی کامیابی ہے،اس موقع پر ڈی آی جی نے روڈ پر موٹر سائکل سواروں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے، تقریب کے بعد کلچرل شو کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے مختلف رینک کے افسران و ملازمان نے مختلف خاکے پیش کیے، جو کہ موٹروے پولیس کے مسائل کی نشاندھی کرتے تھے، ڈی آی جی محبوب اسلم نے اختتامی خطاب میں ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروای۔