پی آئے نے مسافروں پانچ گھنٹے پہلے آئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کرکے انھیں کڑے امتحان میں ڈال دیا

 
0
380

لاہور، مئی 10(ٹی این ایس):  پی آئے نے اپنے مسافروں کو کڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ ٹی این ایس کے مطابق مسافروں کو اپنی پرواز سے پانچ گھنٹے قبل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں  خصوصی ہدایات جاری کر دیں گئیں، اس بارے میں انتظامیہ کا موقف  ہے کہ نیواسلام آباد پرسیکورٹی چیکنگ اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث یہ  فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی ہدایات جاری ہونے پر شہری پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ  شہر سے دور ہوائی اڈے پر پانچ گھنٹے پہلے پہنچنا خاصا مشکل ہے۔