عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریرسےبہت مایوسی ہوئی،جیسے بھاٹی چوک میں جلسہ کر رہے تھے: خورشید شاہ

 
0
392

دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی، اگر یہی نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ ہی رحم کرے: ردعمل

اسلام آباد، اگست 20(ٹی این ایس):‏رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ‏ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی پہلی تقریرسےبہت مایوسی ہوئی ہے، ‏امید نہیں تھی کہ عمران اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ انھوں نے کہا ایوان کا ماحول ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ  داری ہوتی ہے،عمران کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوک میں جلسہ کر رہے ہیں، ‏عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی، اگر یہی نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ ہی رحم کرے،عمران خان قائداعظم کواپناآئیڈیل کہتےہیں لیکن ان سےانھوں کچھ نہیں سیکھاعمران کی تقریر سے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرسادیادیونےکی ہو۔