راولپنڈی(ٹی این ایس) پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام سائنس ربوٹکس ایگزبیشن ڈیجیٹل چیپٹر کا انعقاد

 
0
49

راولپنڈی( ) پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام سائنس ربوٹکس ایگزبیشن ڈیجیٹل چیپٹر کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ممبر صوبائی اسمبلی اسد عباس سمیت نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نمائش میں پنجاب گروپ آف کالجز کے پندرہ سے زائد کیمپس کے طلبا نے اپنے سائنسی پروجیکٹس پیش کیے جن میں آرٹیفشل انٹیلیجنس اور روبوٹ ٹیکنالوجی کو کمال مہارت سے استعمال کیا گیا تھا۔مہمان خصوصی شاہد خاقان عباسی نے تعلیم کے شعبے میں پنجاب گروپ آف کالجز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں یہ ادارہ بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔طلباء کے تیار کردہ سائنسی ماڈلز دیکھ کر اس احساس کو تقویت ملی ہے کہ ہمارے باصلاحیت نوجوان ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے طلباء کے بنائے ہوئے پروجیکٹس بھی دیکھے اور انہیں بے حد سراہا۔پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر چوہدری اکرم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ہماری نئی نسل عالمی چیلنجز کا بھرپور انداز میں مقابلہ کر سکے۔ اس طرح کی ایگزبیشن کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین پروجیکٹس تیار کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔پوسٹر کیٹگری میں قائد کیمپس نے پہلی جب کہ پی سی ڈبلیو آر کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اس طرح ڈیجٹیل کیٹگری میں یو سی پی پہلے نمبر پر اور ہل ہاوس دوسرے نمبر پر آئے۔ فزیکل ماڈل میں اے پی سی فرسٹ ، پی سی ڈبلیو آر اور ہل ہاوس سیکنڈ اور ربوٹکس کیٹگری میں ڈی نائن کیمپس نے پہلی جبکہ ہل ہاوس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہل کے طلباء کو ٹرافی دی گئی۔
٭٭٭٭٭