آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات

 
0
1622

دو طرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی،اگست 11(ٹی این ایس):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں افغان سفیر نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کی ’’امن اور سلامتی کیلئے پاکستان اور افغانستان کا امن پلان ‘‘میں ہونیوالے وعدوں کی طرف توجہ دلائی تاکہ ہماری امن کی کوششوں اور تشدد کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کابل میں امن اور سلامتی کیلئے پاکستان اور افغانستان کا امن پلان کا آغاز کیا گیا تھا اس دوران دونوں ممالک نے ان عناصر کیخلاف ایکشن لینے پر اتفاق کیا تھا جو امن کی طرف نہیں آ تے اور ان عناصر کا یہ عمل دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا تھا۔