متحدہ پی آئی بی اور متحدہ بہادرآباد میں ایک بار پھر سے شدید اختلاف شروع

 
0
286

اختلافات کی بڑی وجہ عمران خان سے ملاقات کے وفد میں فاروق ستار کا شامل نہ ہونا تھا:ذرائع

کراچی، اگست 11(ٹی این ایس): متحدہ پی آئی بی اور متحدہ بہادرآباد میں ایک بار پھر شدید اختلاف شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع ایم کیو ایم کے اندرونی ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ اختلافات فاروق ستار کے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے  مطابق اختلافات کی بڑی وجہ عمران خان سے ملاقات کے وفد میں فاروق ستار کا شامل نہ ہونا تھا۔

فاروق ستار کے ساتھ عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کا راویہ اچھا نہیں تھا۔

فاروق ستار پریس کانفرنس کرکے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

آئندہ چند روز میں دوبارہ متحدہ پی آئی بی شہر بھر میں تنظیمی ڈھانچہ تیار کرے گی۔