ڈریپ کی کراچی میں بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات کے نمونے برآمد

 
0
174

کراچی 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی، ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کے علاقے اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی تھی۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے ہمراہ کراچی میں بڑا آپریشن کیا ،ڈریپ نے ڈاکخانہ، لیاقت آباد،کراچی ایسٹ،میڈیسن مارکیٹ میں چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، ملزمان مشتبہ، سیمپل ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ملزمان ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کے علاقے ، ڈاکخانہ لیاقت آباد اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔ڈریپ حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پرلیاقت آباد میں دو مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے اور اس دوران لیاقت آباد میں گھروں سے میڈیسن پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ڈریپ حکام نے برآمد شدہ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر کراچی میڈیسن مارکیٹ کی متعدد دکانیں سیل کردی گئیں ، ملزمان کراچی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا غیر قانونی کاروبارکر رہے تھے۔