سٹیٹ بنک کے متعلق جو ترمیمی بل پاس کیا گیا ہے اس سے حکومت کوئی کام نہیں کر سکے گی۔ شاہد خاقان عباسی

 
0
359

اسلام آباد 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے متعلق جو ترمیمی بل پاس کیا گیا ہے اس سے حکومت کوئی کام نہیں کر سکے گی۔ تمام تر ترقیاتی فنڈز سٹیٹ بنک کی مرضی سے جاری ہونگے۔پالیسی سٹیٹ بنک کی ہو گی ڈویلپمنٹ اور اخراجات کے معاملے میں حکومت سٹیٹ بنک کی تابع ہو گی
ملک کی ترقی رک جائے گی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا :ملکی معیشت چلانا عوام کے منتخب نمائندوں کا حق ہے نا کہ سٹیٹ بنک کا کام ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چند لوگ جو عوام کو جوابدہ ہیں نہ پارلیمان کو وہ یہ فیصلے نہیں کر سکتے۔ میاں نواز شریف اپناعلاج کروا رہے ابھی انکا علاج جاری ہے یہ انہوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کب آنا ہے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنا خام خیالی ہے یہ چل سکتا ہے نہ ہونا چاہیے ،اس سے صوبوں کی نمائندگی ختم ہو جاتی ہے ،پاکستان اس نظام کا متحمل نہیں ۔وزیر اعظم صاحب کا یہ کہنا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے دو تین ماہ میں کم ہو جائے گی غلط ہےاس حکومت میں مہنگائی ختم ہونے والی نظر نہیں آتی۔

اسلام آباد میں آمدہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی
۔ جس ملک میں الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مزید ابہام پیدا گاان خیالات کا اظہار وہ سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جان عباسی کے ڈیرہ پر پر تکلف عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما راجہ جان محمد عباسی کی طرف سے مسلم لیگی قیادت کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ جس میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ، جنرل سیکرٹری خیبرپختونخواہ مرتضیٰ جاوید عباسی ،حنیف عباسی، انجم عقیل خان۔ ،ملک ابرار. ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ,سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ضیاء اللہ شاہ ناظم تحصیل خانپور راجہ ہارون سکندر۔ اعظم خان ، سابق چیئرمین حاجی گل فراز خان حفیظ الرحمٰن ٹیپو،سابق وائس چیئرمین اکثیر مغل۔ ملک
ریاض پراچہ۔ کرم خان چوہدری نظار مولانا ساجد محمود جذبی۔ و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ راجہ محمدجان عباسی کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا مہمانوں کی آمد پر راجہ محمد جان عباسی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا