وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری ظفر اقبال انتقال کرگئے

 
0
209

اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری ظفر اقبال انتقال کرگئے. ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ظفراقبال گزشتہ رات واش روم گئے، وہیں پر ان کی موت ہوگئی۔ ظفر اقبال گجرات کے رہنے والے تھے، پولیس اور انتظامیہ وزارت داخلہ نے ظفر اقبال کی ڈیڈ باڈی اسپتال منتقل کرائی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال کی میت آبائی علاقے گجرات منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مرحوم ظفر اقبال کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔