غیر مکمل جمع بندی کے دوران مالکانہ حقوق سے زائد زمینوں کی خریدوفروخت کی شکایات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لے لیا

 
0
100

اسلام آباد 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): غیر مکمل جمع بندی کے دوران مالکانہ حقوق سے زائد زمینوں کی خریدوفروخت کی شکایات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لے لیا

موضع لوہی بھیر کے رہائشی مصطفی اقبال نے ڈپٹی کمشنر(کمشنر ریونیو) اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ چند افراد پرانے جاری فرد کو بنیاد بنا کر شاملاتی رقبے فروخت کر رہے ہیں

نوسرباز افراد پہلے ہی اپنی ملکیت اور شاملات فروخت کر چکے ہیں جو اب پرانے فرد کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں

موضع لوہی بھیر میں تعینات پٹواری عثمان ظہیر کروڑوں روپے رشوت کے عوض غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔مصطفی اقبال کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو شکایت میں موقف

عثمان ظہیر پٹواری نے لوہی بھیر میں 5 سے زائد مقامات پر ڈیرے بنا رکھے ہیں جہاں غیر قانونی طور پر رکھے گئے سرکاری ریکارڈ اور پرائیویٹ منشیوں کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔شکایت کنندہ کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں مؤقف

پٹواری عثمان ظہیر بھاری رشوت کے عوض علاقے کے معروف قبضہ گروپوں کا آلہ کار بن کر اپنے حصے سے زائد زمینیں فروخت کرنے والوں کو پرانے فرد کی بنیاد پر دوبارہ زمینیں فروخت کرنے کیلئے ریکارڈ میں ردوبدل کر رہا ہے۔شکایت کنندہ کا کمشنر ریونیو کو درخواست میں مؤقف

شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا فوری ایکشن اسٹنٹ کمشنر رورل کو فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کردیئے

شفاف انکوائری کیلئے موضع لوہی بھیر کے پٹواری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔محمد حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر(کمشنر ریونیو)اسلام آباد

اسٹنٹ کمشنر رورل دوران تحقیقات اس بات کو یقینی بنائیں کہ پرانے فرد کی بنیاد پر کتنی زمینیں زائد الحصہ فروخت کی گئی ہیں۔کمشنر ریونیو محمد حمزہ شفقات

انکوائری آفیسر اسٹنٹ کمشنر رورل موضع لوہی بھیر میں تعینات موجودہ ریونیو افسران کے زائد الحصہ زمینوں کی فروخت میں کردار کو بھی واضح کریں۔کمشنر ریونیو و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات

جمع بندی مکمل ہونے تک موضع لوہی بھیر میں شاملاتی رقبے کے انتقالات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کمشنر ریونیو و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

موجودہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ذمہ داری سرکل ریونیو آفیسر اور ریونیو فیلڈ فورس کے اہلکاروں کی ذمہ داری ہو گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

کمشنر ریونیو و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود موضع لوہی بھیر کا بااثر پٹواری تاحال عہدے پر تعینات اور پرانے فرد کی بنیاد پر شاملاتی رقبے میں ردوبدل میں مصروف ہے۔ذرائع

پرانے فرد پر زائد الحصہ زمینوں کی خریدوفروخت سے متعلق پٹواری عثمان ظہیر سے ان کے موبائل نمبر 03159993122 پر بارہا موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا جس پر ان سے بعذریعہ واٹس ایپ بھی موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا