پاکستان میں کورونا کیسز 44 ہزار 717 تک جا پہنچے،مزید 8 جاں بحق

 
0
86

اسلام آباد 19 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی۔ کورونا مریضوں کی عالمی فہرست میں پاکستان 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 717 زیرِ علاج مریضوں میں سے 908 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 42 لاکھ 97 ہزار 430 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 84 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 369 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 74 لاکھ 85 ہزار 124 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔