آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
358

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے بذریعہ فون متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کے اللہ نے ہم کو وردی اسی لیے دی ہے کے ہم عوام کی جان و مال کا تحفظ کریں اگرکوئی آفیسر کام نہی کرے گا تو اس کو اسلام آباد پولیس میں نوکری کرنے کا کوئی حق نہی عوام بلا جھجک میرے پاس آئیں اور کھل کر مجھے اپنی تکلیف کے بارے میں بتائیں میں فوری اس پر ایکشن لوں گا میں روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آفس میں کھلی کچہری لگاتا ہوں کے روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسایل کو حل کیا جائے محمد احس یونس آئی جی اسلام آباد