ایکسپریس وے روڈ پر آئے روز حادثات لوگ روزانہ کی بنیاد پر حادثات کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں

 
0
141

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تفیصلات کے مطابق کری روڈ سے لوگ پینڈوریاں کے علاقے سے اسلام آباد شہر کو نکلتے ہیں تو وہ بجائے پی ایس او پمپ سے نچلے راستے کے لوگ آسانی سمجھ کر مخالف سمت فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کا سامنا کرتے ہوئے لنک روڈ پر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں تو مخالف سے آنے والی ٹریفک سے آمنا سامنا ہو کر درجنوں لوگ زخمی ہو چکے ہیں مقامی عوام الناس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے کری روڈ پی ایس او پمپ کی نکڑ پر ٹریفک پولیس ٹریفک کی چوکی موجود ہے مگر ایک یا دو دن ٹریفک ملازمین کھڑے ہوتے ہیں پانچ دن کھڑے ہی نہی ہوتے تو لوگ ٹریفک پولیس جب نہی کھڑی ہوتی تو لنک روڈ پر چڑھتے ہیں اور کئی دفعہ حادٹے کا شکار ہوئے ہیں معززین علاقہ کا کہنا ہے کے پی ایس او پمپ سے نیچے والا روڈ اقبال ٹائون تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس لیے لوگ اوپر سے ہی حماقت کرتے ہوئے کراس پل پر پہنچتے ہیں اس لیے معزیزن علاقہ نے ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد رائے مظہر اقبال سے مطالبہ کیا ہے کے ان بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کے لیے کراسنگ پل کو بنوائیں تا کے آئے روز عوام حادثات سے بچ سکے