قربانی کے جانوروں پر ٹیکس لگائے جانے کی خبریں جھوٹی ہیں، حماد اظہر

 
0
558

اسلام آباد جولائی 08 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں پر ٹیکس لگائے جانے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اپنی تقریر میں جانوروں کی خریداری پر ٹیکس لگائے جانے کی بات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے تقریر میں پوائنٹ سکورنگ کے لیے جھوٹی خبر پر انحصار کیا۔
حماد اظہر نے کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ خبر عام ہو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے خبر سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے جانور خریدنے کے لیے بھی ٹیکس دینا ہو گا۔


یہ خبر ایف بی آر کے حوالے سے چلائی جا رہی تھی کہ حکومت نے 40ہزار سے زیادہ مہنگا جانور کریدنے پر ٹیکس لگا دیا ہے اور اب ایک لاکھ سے زیادہ روپے جانوروں کی کریداری کے لیے ادا کرنے پر بینک کے ذریعے ٹانزیکشن کرنا ہو گی۔
یہ خبر اخبارات اور ٹی وی پر بھی گردش کر رہی تھی کہ حکومت نے جانور خریدنے پر ٹیکس لگا دیا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ 4سے زیادہ جانور خریدنے پر بھی 4فیصد لگژری ٹیکس دینا ہو گا۔ خبر کے مطابق مویشی منڈیوں میں ایف بی آر کے لوگ موجود ہوں گے جو نگرانی کریں گے کہ کوئی شخص بغیر ٹیکس ادا کیے جانور نہ خریدے اور 40ہزار سے زائد کی رقم نقد میں ادا نہ کرے۔
اب قی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور اسے جھوٹ قرار دیا ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی اپنی تقریر میں اس حوالے سے بات کی تھی جس پر حماد اظہر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تقریر میں پوائنٹ سکورنگ کے لیے جھوٹی خبر پر انحصار کیا اور انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ عام ہو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔