اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز کی مستقل تعیناتی کی تقریب حلف برادری

 
0
148

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز کی مستقل تعیناتی کی تقریب حلف برادری ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے حلف اٹھا لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان کی تقریب حلف برداری جسٹس بلاک میں ہوئی ، جس میں وکلا اور ساتھی ججز کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے حلف لیا۔ صدر مملکت نے دونوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن 24 دسمبر کو جاری کیا تھا۔