سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈینینس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا۔

 
0
184

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈینینس 2021اور اسکے نتیجے میں سی ڈی اے سمیت دیگر اداروں کی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج مورخہ 28دسمبربروز منگل بوقت صبح 10:00بجے آبپارہ چوک میں ہو گا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران،مختلف اداروں کے قائدین،شہر کے سٹیک ہولڈرزسمیت سی ڈی اے ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے،احتجاجی مظاہرے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے تمام سی ڈی اے ملازمین کو مظاہرے میں بھرپورشرکت کی دعوت دی ہے تاکہ تمام ملازمین کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے۔