راولپنڈی مارچ 09 (ٹی این ایس): مرکزی امام بارگاہ قصرالمنتظر حیدری آباد میں یوم علی کے موقع پرجشن کی تقریب کا انعقاد قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کے اعلان کردہ عالمی جشن مرتضوی علہ ظہورپرنورامیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ اسلام کے سلسلے میں مرکزی جشن کا انعقاد امام بارگاہ قصرالمنتظر علہ ڈی ایچ اے 2حیدری آباد میں زوارمناظرحیدری اور حیدری برادران نےکیا جشن مرتضوی علہ سے ضلعی صدر کیپٹل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ بشارت حسین امامی۔ذاکرمطعیع الحسنین کاظمی اوردیگر نے فضائل محمدوآل محمدصہ بیان کیے جشن مرتضوی میں بڑی تعداد میں موالیان حیدرکرار نے شرکت کی لنگر امام کاخصوصی انتظام کیا گیا۔















