سی ڈی اے کے لاء ونگ نے نئے آٹو میٹٹد کیس مینجمنٹ سسٹم (Automated Case Management System)سے متعلق پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ دی گئی

 
0
427

اسلام آباد مارچ 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے لاء ونگ نے نئے آٹو میٹٹد کیس مینجمنٹ سسٹم (Automated Case Management System)سے متعلق پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ دی۔ لاء ونگ کی طرفسے تیار کئے گئے اس خودکار کیس مینجمنٹ سسٹم کی تفصیلات کے مطا بق سی ڈی اے کے ہر ونگ/شعبے کے لئے آئیندہ چند روز میں الگ الگ آئی ڈیز بنا ئی جائیں گی۔ اس جدید سسٹم کا مقصد ادارے میں با لخصوص لاء ونگ میں خودکار کیس مینجمنٹ سسٹم کا نفا ذ ہے تا کہ لاء ونگ تمام کیسسز کو شفا فیت کے ساتھ نمٹا سکے۔
علا وہ ازیں سی ڈی اے اپنے لاء ونگ جہاں جدید ٹیکنا لوجی کو استعمال میں لانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وہاں لاء ونگ کو مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس میں نئے وکلاء کی خدمات لینے کے علا وہ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو استعمال میں لایا جا رہا ہے جس سے لاء ونگ میں شفا فیت کو یقینی بنانے کے علا وہ کیسزز کو جلد از جلد نمٹا نے میں مدد ملے گی۔