نیب کا بڑا فیصلہ، عدالتوں میں دائر نیب کیسز کی جلد سماعت کے لئے احتساب عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ

 
0
558

اسلام آبادد مارچ 09 (ٹی این ایس): نیب کا بڑا فیصلہ، عدالتوں میں دائر نیب کیسز کی جلد سماعت کے لئے احتساب عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔ کیسز کے جلد فیصلے کے لئے نیب آرڈینینس 16اے کے تحت جلد سماعت کے لئے باضابطہ درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ زرائع کے مطابق نیب آرڈینینس کے مطابق کیسز کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنا نیب احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرے گا کہ کیسز کا مقرر کردہ وقت میں فیصلہ کریں۔ کیسز کے فیصلے میں تاخیر کے باعث تفتیشی آفیسر تبدیل اور گواہ بھی تھک جاتے ہیں۔ احتساب عدالتوں 1275کیس زیر سماعت ہیں۔ کسی مقدمے میں ضمانت کیس کا حتمی انجام نہیں ہوتا۔