ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے طارق سلام مروت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
ممبر اسٹیٹ طارق سلام مروت پر عدالتی احکامات پر بھی عمل نہ کرنے کی شکایات تھیں ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ممبر اسٹیٹ طارق سلام مروت کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے پلاٹس کے ٹرانسفر پر پابندی ختم کرکے الاٹیز کو سہولت دینے کا کہا گیا تھا ،، طارق سلام مروت کو نگران حکومت میں ممبر اسٹیٹ تعینات کیا گیا تھا۔













