ملتان(ٹی این ایس) ایف ائی اے امیگریشن ملتان کی ملتان ایئرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی

 
0
42

ایف ائی اے امیگریشن ملتان کی ملتان ایئرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی

ملزم مسافر کی 16 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ڈائریکٹر جناب خالد انیس صاحب کی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جناب عدنان لوہانی کی زیر نگرامی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت چیکنگ کی جاری تھی کہ ایک کس مسافر محمد تنویر ہے فلائی دبئ کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 پر دبئی جا رہا تھا جس نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا جو کہ دوران انٹرویو امیگریشن پروسیس مذکورہ مسافر مشکوک پایا گیا۔ جو کہ مذکورہ مسافر کا بار بار ٹریول کرنا پایا گیا۔ جس پر مذکورہ مسافر کے سامان کی حسب ضابطہ تلاشی عمل میں لائی گئی جو ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام گولڈ برآمد ہوا جس کو حسب ضابطہ قبضہ ایف ائی اے میں لے کر تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ملزم کو ائندہ کاروائی کے لیے ایف ائی اے سرکل سرکل ملتان بجوایا جا رہا ہے ۔

ڈائریکٹر
جناب خالد انیس

ڈپٹی ڈائریکٹر
جناب عدنان احمد لوہانی

انچارج امیگریشن و ڈیٹیکٹنگ آفیسر

رانا محمد مستحسن خاں انچارج

Adnan Lohani Deputy Director FIA Multan Airport

شک گزرنے پر ملزم کا سامان جہاز سے منگوا کر چیک کیا گیا تو اس میں سے 16 کلو سونا برامد ہوا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم تمام ایجنسیوں سے کلیئر ہو کر سونا جہاز تک بھجوانے میں کامیاب ہو چکا تھا