اسلام آباد(ٹی این ایس)کیپیٹل پولیس کا عید الفطرکے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ

 
0
18
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا عید الفطرکے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ،شہریوں سے مقررہ کرایہ سے زائد وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
کیپیٹل پولیس کے سپیشل سکواڈزشہر کے تمام بس اسٹینڈز،ویگن اڈوں پر تعینا ت کر دئیے گئے،اوور چاجنگ،اوور لوڈنگ، مسافروں سے بدتمیزی کرنیوالے ڈرائیورز کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،شہری 24گھنٹے اپنی شکایات کیپیٹل پولیس کی ہیلپ لائن 1915اورپکار15پر درج کراسکتے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد  کی خصوصی ہدایت پر کیپیٹل پولیس نے عید الفطرکے موقع پرشہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کیپیٹل پولیس کے سپیشل سکواڈوفاقی دارلحکومت کے تمام اڈوں پر تعینات کئے ہیں جو اوورچارجنگ کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لارہے ہیں اس کے علاوہ مختلف شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں جو اوورچارجنگ کے ساتھ اوولوڈنگ اور شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا رہے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی جانب سے زونل افسران کو ہدایا ت جاری کی گئی ہیں کہ عید الفطرکے موقع پر اپنے آبائی گاؤں جانے والوں کی وجہ سے بس اور ویگن اڈوں پر کافی رش ہوتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیورز اور کنڈکٹر ز شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں ایسے بس ڈرائیورز اور کنڈکٹر ز کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انھوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات کیپیٹل پولیس کی ہیلپ لائن1915اورپکار 15پر بھی درج کراسکتے ہیں ہمارے لئے شہری بہت اہم ہیں عید الفطرکے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس رابطہ آفیسر
اسلام آبادکیپیٹل پولیس