پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی اہم کاروائی، اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس، ملزم گرفتار

 
0
218

راولپنڈی 17 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی اہم کاروائی، اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس،ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد آصف کو ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا، چند روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ گھر میں لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے، قتل کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، قتل کے واقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او ٹیکسلا و دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومین انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے ملزم محمد آصف کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،
ملزم نے اعتراف جرم کر لیا،مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ادھر ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، سی پی او احسن یونس کا ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سید علی اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا، سی پی او محمد احسن یونس ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔