اسلام آباد جنوری 20 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ نے حکومتی ویثرن کے مطابق ریوینو ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے پہلے مرحلے میں گزشتہ 18 سال سے التواء کی شکار جمع بندیوں کا عمل اگلے ماہ مکمل کر لیا جائے گا،جمع بندیوں سے زمین کے اصل مالکان کا تعین اور خرید و فروخت کی تعداد کا تعین بھی ممکن ہو سکے گا اور نادرا ہر سال فروخت ہونے والی زمین کی رجسٹریوں کی تعداد سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے گا جس سے کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہو گا اور قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی،ضلعی انتظامیہ شہر کے تمام پٹوار سرکلز میں کیمروں کی تنصیب اور دفتری اوقات میں مانیٹرنگ بھی یقینی بنائے ہوئے ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ریوینو ڈیپارٹمنٹ میں بیچلر ڈگری ہولڈر پٹواری بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ کرپشن کے خاتمے اور عوام الناس کو بروقت سہولت فراہم کرنے کیلئے ایڈیشنل کلیکٹرز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی ضلعی انتظامیہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر ریوینو ڈیپارٹمنٹ میں پرانے زیر التواء کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور نئے دائر کیسسز پر 6 ماہ میں فیصلے کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ضلع کچہری،تحصیل آفس میں بھی کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ریوینو افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے 60 نئے ریوینو افسران بھرتی کیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں سی وی ٹی میں کی گئی بدعنوانیوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ریکوری کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مستقبل میں ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد سی وی ٹی میں چوری ناممکن ہو جائے گی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ سالوں کا واجب الادا 77 کروڑ روپے کیپیٹل گین ٹیکس ریکور کر لیا ہے شہر اقتدار میں زمینوں کی اصل مالیت کا تعین کرنے کیلئے ڈی سی ریٹ نافذ کیا جا رہا ہے جبکہ شفافیت برقرار رکھنے اور ٹیکس کی وصولی میں اضافے کیلئے سی وی ٹی کی شرح 9 سے کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی ہے ضلعی انتظامیہ نے ریوینو عملے کی ہفتہ وار تعطیل میں کمی کرکہ ہفتہ کی چھٹی بھی ختم کر دی ہے جبکہ اسلام آباد کی حدود میں پرائیوٹ اور کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز اور محکمہ جنگلات کو بھی زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرازڈ کرنے کے احکامات جاری کرکہ 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے