تھانہ سٹی پولیس کے ستائے شہری کی ڈی پی او چکوال کو حصول انصاف کی درخواست ڈی پی او نے منظور کرتے ہوئے سٹی پولیس سمیت تمام افراد کو طلب کر لیا

 
0
435

چکوال جون 22 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق چکوال تھانہ سٹی پولیس نے محلہ فاروقی کے رہائشی عمران عرف مانی کے خلاف 30/5/019 کو منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا جس پر عمران عرف مانی نے ڈی پی او چکوال کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف درج کیا جانے والا مقدمہ بے بنیاد اور من گھرت ھے کیوں کہ وہ شریف شہری ھے بسمہ اللہ‎ رینٹ اے کار پر بطور ڈرائیور کام کرتا ھے وقوعہ والے دن بھی وہ گاڑی نمبر RIA 512 پر ملک حماد کے ساتھ شہر سے باہر گیا تھا جس کے مکمل ثبوت موجود ہیں جس وجہ سے وہ بے گناہ ھے پولیس اس کے ساتھ زیادتی کر رہی ھے ڈی پی او چکوال نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس سمیت تمام گواہان کو طلب کر لیا تا کہ اصل صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے حقیقت سامنے لائی جا سکے