اسلام آباد جون 22 (ٹی این ایس): اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبے کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کا ٹینڈر اگلے دو دنوں میں اخبارات کو جاری کر دیا جائے تاکہ اس منصوبے کے تعمیراتی کام کا اگلے ماہ آغاز کیا جا سکے۔
برما پُل 1950 ء میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم یہ پُل خستہ حالت کے باعث گرنے والا تھا اور اس پر چلنے والی ٹریفک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا جس کے باعث متعلقہ حکام نے سات سال قبل اس پل پر چلنے والی ٹریفک کو روک دیا تھا تاکہ کہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو۔ اس پل کو استعمال کرنے والے بالخصوص گردو نواح کے مکینوں نے اس پل کی مرمت اور تعمیر کے لیے متعدد بار درخواستیں دیں مگر انکی شنوائی نہ ہوئی۔ علاوہ ازیں اس پل کی بندش کے باعث ٹریفک جام روز مرہ کا معمول تھا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ایک عرصہ سے تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کر نے کی جو پالیسی بنائی ہے اس کے تحت اس پل کی تعمیر کے لیے بھی تمام ضروری قواعد و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس پل کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل جا سکے۔ اس پل کی تعمیر پر 199ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے چیئرمین سی ڈی اے نے ٹینڈر دینے کی منظوری بھی دے دی ہے جبکہ اس پل کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز بھی مختص کر دیا گیا ہے۔ اس پل کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈ بھی مختص کر دیا گیا ہے۔ اس پل کی تعمیر کے بعد کوٹلی ستیاں، تمیر، علی پور فراش، مری، ایبٹ آباد اور آزاد جموں و کشمیر آنے اور جانیو الی ٹریفک کو جدید سہولت میسر آ جائے گی جس کے بند ہونے کے باعث ان لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پٹرتا تھا۔