چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12- میں ڈمپنگ سائیٹ کا دورہ کیا

 
0
1697

اسلام آباد جون 22 (ٹی این ایس): چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12- میں ڈمپنگ سائیٹ کا دورہ کیا اور اس ڈمپنگ سائیٹ پر مٹی ڈالنے کے لیے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے عملے کی طرف سے کئے جانے والے کام کو سراہا۔ سیکٹر آئی12- میں موجود ڈمپنگ سائٹ کے باعث گرد ونواح کے رہائشی سیکٹروں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث آئی12- کی ڈمپنگ سائیٹ پر مٹی ڈالنے کے لیے پچھلے دو دنوں سے کام جاری ہے اور مٹی ڈال کوڑا کرکٹ کو دبایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈمپنگ سائٹ پر بھر پور شجر کاری کی جائے گی تاکہ خوبصورتی کے ساتھ ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ایم سی آئی کے ساتھ مل کر اگلے دو تین دنوں میں سائیٹ پر مٹی ڈالنے کے کام کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مٹی ڈالنے کے بعد قریبی سیکٹروں کے رہائشیوں کو بھی سہولت حاصل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس جگہ سایہ دار اور سدا بہار پودے لگائے جائیں گے۔