حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ وہ مسلہ جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں: آزاد کشمیر کی سیاسی و مزہبی جماعتیں

 
0
1122

مظفرآباد جون 21 (ٹی این ایس): آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی و مزہبی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ وہ مسلہ جموں و کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرئے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے سفارت خانوں کو متحرک کرئے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظمیوں کو حالیہ دنوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جاری رپورٹ کو مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر پیش کرئے۔
مظفرآباد میں ” مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی برادری کی ذمہ داری ” کے عنوان سے جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ اور تحریک کشمیر برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ سمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو انساسنیت سے عاری ملک قرار دیا ۔ اس موقع پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین عبدا لرشید ترابی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کی گی رپورٹ کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اجاگر کیا جائے تاکہ بھارت کا اصل چہر ہ دنیا کے سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ حریت قائدین کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے جبکہ بعض سیتنر حریت رہنماوں کو بھارت کے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے کے ذریعے گرفتار کروا کے تہاڑ جیل میں بند کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کی سب سے بدترین خلاف ورزی ہے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کے جو بھی نمائندے برطانیہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے آتے ہیں تحریک کشمیر برطانیہ ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لند ن میں قائدین مسلہ کشمیر پر بھانت بھانت کی بولیں بولنے کے بجائے قومی کشمیر پالیسی کے مطابق بات کریں۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری نوجوان نسل کو مسلہ کشمیر سے آشنا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان سے رابط رکھا جائے اور ان کی صلاحیتوں کو مسلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اعلی سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ساتھ مختلف با اثر اداروں میں بھی کام کر رہے ہیں جن سے رابطہ کر کے انہیں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ مسلہ کشمیر پر اجاگر کرنے کے لئے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
چیرمین جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت کی کل 15 لاکھ فوج میں سے10 لاکھ صرف 190 کلو میٹر طویل مقبوضہ وادی کشمیر میں مقیم ہے۔ چند مقامی کشمیر حریت پسندوں نے بھارت کو لوہے کے چنے چبوا دئے اور گزشتہ تیس سال سے دنیا کی سب سے بڑی عسکری قوت کو تگنی کا ناچ نچایا۔ کشمیر ی عوام سرینگر کی گلیوں میں استحکام اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔۔ الطاف بٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو مسلہ کشمیر پر عالمی سطح پر بے نقاب کرئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور جبر کو عالمی صحافتی اداروں اور میڈیا ہاوسز تک پہنچائے۔ الطاف بٹ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہدبھارت سے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے بھی موت اور زندگی کا مسلہ ہے جس پر ہمیں یک آواز ہو کر دنیا کے سامنے جا نا چاہے اور سچ و حق پر مبنی اس تحریک کو اجاگر کرنا چاہے۔ “الطاف بٹ نے دُنیاں کے بااثر ممالک اور انصاف پسندوں اداروں سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی کی کشمیر پر جارحانہ پالیسی کو روک لیں ورنہ انکی اس جارحیت اور حماقت سے کشمیر کے اس ریجن میں کوئی بڑا حادثہ ھو سکتا ہے جسکی وجہ سے دنیاں کا امن تباہ ھو سکتا”
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر خواجہ فاروق نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور بہت جلد بھارت کے خلاف خارجہ محاذ پر اس کے کالے کرتوت دنیا کو دکھا ئے جایں گے کہ کس طرح دنیا کی بڑی نامنہاد جمہوریت نے کشمیر یوں کاحق غضب کر کے رکھا ہے۔۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ماجد خان نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہی کشمیر آزاد ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پرجو قربانیوں دی ہیں وہ ضائع نہیں ہو ں گی۔ انہوں نے کہا مودی ایک خوفناک ایجنڈا لیکر دو بارہ اقتدار میں آیا ہے اور اس کی چالوں سے کشمیریوں اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو ہو شیار رہنا ہو گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ برہان وانی اور ڈاکٹر منان وانی کی طرح اب بھی ہزاروں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کشمیر کی آزادی پر قربان ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے عزائم کو کشمیری عوام، پاکستان کی سیاسی قیادت اور افواج پاکستان ملکر نام کام بنایں گے۔ تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمٰن، مسلم لیگ نواز یوتھ پاکستان کے سینر نائب صدر شاہدوانی، قاضی شاہد حمید،صدر مرکزی ایوان صحافت طارق نقاش ، شوکت جاوید میر، زاہد اکرم ایڈوکیٹ، حریت رہنماء مشتاق السلام، عزیر غزالی ، مسلم لیگ لیگ کے نوجوان رہنماء حامد جمیل اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔۔۔تقریب میں شفیق بٹ، رانا لیاقت ، ڈاکٹر خورشید ریاض ، جاوید احمد کار اور سیکٹری جموں کشمیر سالویشن موومنٹ مشتاق عسکری نے شرکت کی