تحریک انصاف سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل پڑی وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی ڈی اے نے بھی اہم عہدوں پر تعینات کرپٹ افسران کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

 
0
355

اسلام آباد فروری 04 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے میں تعینات کرپٹ افسران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے اور چیئرمین سی ڈی اے سے بھی طاقتور نکلے کرپشن کے خاتمہ کا نعرہ بلند کرتی حکومت اور انتظامی امور میں خصوصی مہارت کے حامل چیئرمین سی ڈی اے ایک بھی کرپٹ آفیسر کو عہدے سے نہ ہٹا سکے سی ڈی اے کے شعبہ سٹیٹ،لینڈ و بحالیات اور پلاننگ میں تعینات چند بدعنوان افسران اربوں روپے کے بے نامی اثاثوں کے مالک بن گئے ذرائع نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ سٹیٹ،پلاننگ اور بحالیات میں تعینات افسران جو دارلحکومت کے مستقبل کے منصوبوں سے مکمل آگاہی رکھتے ہیں نے لینڈ مافیا سے ملکر زمینوں کی خریداری کا دھندہ شروع کر رکھا ہے وفاقی حکومت شہر اقتدار کے ماسٹر پلان تبدیلی لا دور جدید سے ہم آہنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس سلسلے میں ایک طرف وفاقی ترقیاتی ادارے کا شعبہ پلاننگ مسقبل کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے تو دوسری طرف پلاننگ،بحالیات اور سٹیٹ کے کرپٹ افسران ان علاقوں میں سروے سے مکمل آگاہی رکھتے ہوئے لینڈ مافیا سے ملکر زمینوں کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ ان شعبوں میں تعینات لینڈ مافیا میں موجود اپنے کارندوں کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں خریدنے میں مصروف ہیں شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں مجوزہ تبدیلی اور مستقبل کے منصوبے شروع ہونے سے کروڑوں روپے میں خریدی جانے والی یہ زمینیں اربوں روپے میں سی ڈی اے کو ہی فروخت کر دی جائیں گی اور ماضی کی طرح یہ افسران ان زمینوں کے بدلے شہر کے پوش سیکٹر میں پلاٹس بھی حاصل کر لیں گے جیسا ماضی میں ہوتا رہا ہے یاد رہے کرپشن سے اربوں روپے کی جائیدادیں بنانے سے متعلق سوال پر سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحالیات میں تعینات ڈائریکٹر توقیر نواز اعوان نے صحافی پر حملہ کر دیا تھا جس کے خلاف صحافتی تنظمیوں نے بھرپور احتجاج کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد ڈرائیکٹر لینڈ و بحالیات چھٹی پر چلے گئے تھے جس کے بعد انہیں پلاننگ سے لینڈ و بحالیات لانے والے ممبر سٹیٹ نے ایف آئی اے اور نیب میں موجود کالی بھیڑوں سے مبینہ طور پر انکی بھاری رقم کے عوض ڈیل کروا دی تھی کرپشن کے واضح ثبوتوں کے باوجود ادارے آج بھی انکے خلاف کسی بھی طرح کی انکوائری سے انکار کر رہے ہیں چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کی وفاقی ترقیاتی ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کے بغیر بہتری ناممکن ہے