صدر مملکت ممنون حسین نے چوہدری محمود بشیر ورک سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا

 
0
355

اسلام آباد جنوری 9 (ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین نے چوہدری محمود بشیر ورک سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر چوہدری محمود بشیر ورک کو وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھرپور انداز سے سرانجام دیں گے۔