پی سی بی کرکٹ، راولپنڈی بلیوز کی ریڈ ٹیم کے کے خلاف سات رنز سے کامیابی

 
0
408

راولپنڈی فروری 04 (ٹی این ایس): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام پاکستان بھر سے قدرتی ٹیلنٹ کےچناو کے لیے پنڈی کرکٹ گراؤنڈ پر راولپنڈی بلیوز اور راولپنڈی ریڈ ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں راولپنڈی بلیوز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے سات رنز سے فتح حاصل کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈی بلیوز نے مقررہ 25اوورز میںچار وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے بلیوز ٹیم کی طرف سے فاطمہ سید 13۔آئیمہ سلیم 23۔حمنہ بلال 52۔ملحیہ امجد7۔رمشہ بھٹی 28۔اریبہ بنت رفیق 4رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ نمیرہ آفتاب۔ھمرہ بی بی۔جویریہ روف۔آسیہ علی کی بیٹنگ نہ آئی ریڈ ٹیم کی طرف سے فجرنوید اور واھیبہ منان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں راولپنڈی ریڈ کی ٹیم مقررہ 25 اوورز میں چار وکٹوں پر صرف 156 رنز بنا کر میچ سات رنز سے ھار گئی۔ریڈ ٹیم کی طرف سے ھمینہ بلال نےدو۔آسیہ علی اور ذرا حسین نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا راولپنڈی ریڈ کی قیادت فجر نوید اور راولپنڈی بلیوز کی کپتانی حمنہ بلال نے کی۔راولپنڈی ریڈ کی طرف سے عبھیرہ معروف 17۔کشف ملک 05۔فرزانہ نذر 22۔ارم خالد 4۔ردا اسلم 21۔اور کپتان فجر نوید نے ناٹ آؤٹ 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض راجد خان اور سعد حمید نے انجام دیئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل سکورر شکیل احمد تھے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی وویمن کیمپ کی کوارڈینیٹر مس روبیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مستقبل دورس نتائج برآمد ھونگےکیمپ میں پریکٹس میچ بالنگ۔فیلڈنگ۔بیٹنگ۔کےعلاوہ فزیکل اور نفسیاتی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انٹر نیشنل کوچ باجوہ اکیڈمی کے روح رواں آصف باجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات کو بروقت اور اھم قرار دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا آفیشل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔