صحت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2ارب 21 کروڑ روپے جاری

 
0
566

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طورپر 2ارب 21 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال 12 ارب 78کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے وفاقی جنرل ہسپتال چک شہزاد میں تعمیراتی کاموں کے لئے 59 لاکھ ،پمز میں سروسز کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 96لاکھ ، این آئی ایچ میں پروسیس لیبارٹری کے لئے 11کروڑ 33لاکھ ، این سی ایچ پروگرام اے جے کے کیلئے 12کروڑ 96لاکھ ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے 96کروڑ ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز II کے لئے 80کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔