بحری امور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 67 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری

 
0
429

اسلام آباد جنوری 15 (ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طورپر 67 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال 8 ارب 12کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 8کروڑ ، پورٹ الائٹ سٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لئے 27کروڑ 31لاکھ ، سی پیک سپورٹ یونٹ کے لئے 70لاکھ ، سی پیک کے تحت بریک واٹر کی تعمیر کے لئے 7کروڑ 70لاکھ ، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ اوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گوادر کے لئے 4کروڑ 50لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کامون کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔