اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے مجرم محمد اسحاق کو مجموعی طور 29 سال قید کی سزا سنا دی ، مجرم محمد اسحاق کو مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ،مجرم محمد اسحاق کو بدفعلی کی دفعہ 377.بی میں 14 سال قید دس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ۔مجرم کو چائلڈ پورن گرافی کی دفعہ 292 بی میں بھی 14 سال قید دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔مجرم محمد اسحاق نے 4 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنائی تھیں، غیر اخلاقی ویڈیو دکھانے پر مجرم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجرم محمد اسحاق نے چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائی تھیں۔مجرم محمد اسحاق نے دانش افتخار کو میموری کارڈ دے کر ویڈیوز دیکھنے کا کہا تھا۔گولڑہ پولیس نے 29 جون 2020 کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔













