عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر پولیس کا بنی گالہ میں سرچ آپریشن

 
0
123

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کا رات گئے بنی گالہ میں سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے اطراف کیا گیا ،آپریشن کے دوران بنی گالہ کی جانب والے افراد کی چیکنگ بھی کی گئی آپریشن کے دوران کوئی مشکوک شخص گرفتار نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پولیس کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔پولیس نے کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ سرچ آپریشن کے لئے آئے ہیں کارکنوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔علی امین گنڈاپور بھی بنی گالہ پہنچے اور کہا کہ یہاں سب ٹھیک ہے۔ شہبازگِل نے کہا سب خیریت ہے، پولیس بنی گالہ سے واپس جا چکی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تھریٹ کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔