بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر دھمکی، نئی دلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں جنرل راوت کی ہرزہ سرائی

 
0
793

نئی دہلی جنوری 15 (ٹی این ایس): بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشت گرد انہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی. بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کی کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے.بھارتی آرمی چیف نے گیڈربھبھکی بھی دے ڈالی کہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشت گردی سے سختی سے نمٹاجائےگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشت گردگروپوں کومعاونت فراہم کررہے تھے. بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشت گردگرپوں کی معاونت کوروکنے کیلئے موثراقدامات کررہی ہے. 
بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشت گرد انہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی.بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کی کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے. بھارتی آرمی چیف نے گیڈربھبھکی بھی دے ڈالی کہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشت گردی سے سختی سے نمٹاجائےگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشت گردگروپوں کومعاونت فراہم کررہے تھے. بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشت گردگرپوں کی معاونت کوروکنے کیلئے موثراقدامات کررہی ہے.