ایشون تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

 
0
943

ناگپور ،نومبر 28 (ٹی این ایس): بھارتی آف اسپنرروی چندرن ایشون نے ناگپورٹیسٹ میں ٹیسٹ کیریئر میں تیزترین 300 وکٹیں مکمل کرلیں ہیں۔

ناگپور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے دونوں اننگز میں 4،4 کھلاڑی آوٹ کئے۔دوسری اننگ میں چوتھی وکٹ کے ساتھ ہی ایشون کی 300 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ ایشون نےگاماگے کوبولڈ کرکے وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ایشون نے 54 ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لیکر نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔

واضح رہےکہ سابقہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للی کے نام تھا۔ للی نے 56 ٹیسٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 800 کھلاڑی آؤٹ کرنے والے سری لنکا کے مرلی دھرن نے 58 جبکہ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی، ویسٹ انڈیز کے میلکم مارشل اور جنوبی افریقی ڈیل اسٹین نے 61,61 ٹیسٹ کھیل کر 300 وکٹوں کا سنگ میل عبورکیاتھا۔