اسلامی فوجی اتحادکا دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پراتفاق

 
0
820

ریاض،نومبر 28 (ٹی این ایس):  انسداد دہشت گردی سے متعلق اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد نے دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے ریاض میں دہشتگردی کیخلاف اتحاد کے موضوع سےاتحاد کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں اتحاد کے ر کن ملکوں میں امن وسلامتی کے اقدامات میں اضافے اورعلاقائی وعالمی امن وسلامتی میں تعاون کی اہمیت پرزوردیاگیا۔

اجلاس میں دہشت گردگروپوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تعاون میں اضافے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

وزرائے دفاع نے تعلیم اور درست اسلامی تصورات کواجاگر کرنے کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے عزم کی تجدید کی۔

وزرائے دفاع نے اتحاد کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگرعہدیداروں کی تعیناتی پراتفاق کیا جبکہ رکن ممالک اس سلسلے میں اپنے اپنے نمائندے نامزد کریں گے۔