وزیرِ اعظم کی سعودی شاہ اور ولی عہد کیساتھ اہم ملاقات

 
0
507

  ریاض،نومبر 28 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے سعودی شاہ کو اس سلسلے میں پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پیر کے روز ریاض میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی شاہ نے ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور اتحاد میں شامل دیگر ممالک پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کی صورت میں اسلامی ممالک کے مشترکہ پلیٹ فارم کیلئے سعودی ولی عہد کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی۔