تحریک لبیک یارسول ﷺ اشرف جلالی گروپ کا   دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

 
0
5024

لاہور، نومبر 28  (ٹی این ایس): تحریک لبیک یارسول ﷺ کے مرکزی رہنماءعلامہ اشرف جلالی نے   ” مطالبات پر عملدرآمد تک” دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ4جنوری کو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تاجدا ر ختم نبوت ﷺ مارچ کریں گے اور اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا چہلم پنجاب اسمبلی کے باہر ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈی چوک میں دھرنے کے وقت چھے مطالبات تھے جن میں سے تین مطالبات کی ڈیڈ لائن گرز چکی ہے۔ اس وقت ہمارا اصل مطالبہ خون شہدا کا مطالبہ ہے، سب سے پہلے فیض آباد دھرنے کے شہدا کی تعداد ہمیں بتائی جائے اور اس کے بعد فیض آباد دھرنے کی ایف آئی آر کاٹتے ہوئے قاتلوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم اس خون کا بدلہ آئینی طور پر لینا چاہتے ہیں اور کبھی بھی قوم ان بھیڑیوں کو معاف نہیں کرے گی، اگراسلام آباد میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر والے خون بہا معاف کردیں ہم کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔ ان کا خون کسی شخصیت ، پلاٹ یا مکان کے لئے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے بہایا گیا ہے۔ جب تک ہمیں حکومت اپنی کارروائی سے مطمئن نہیں کرتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنا دوسرا مطالبہ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں لاﺅڈ سپیکر کی پابندی ختم کی جائے اور اس پابندی کے خلاف گرفتار اماموں اور خطیبوں کے  خلاف درج کی گئی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔ اس پابندی کا خاتمہ ہمارے مطالبات میں سے ایک بنیادی مطالبہ ہے۔ہمارا اگلا مطالبہ تھا کہ رانا ثناءاللہ کو برطرف کرکے آئین کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے مگر حکومت نے اس مطالبے پر تا حال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ہمارارانا ثناءاللہ کے استعفے ہی کامطالبہ نہیں بلکہ ان پر آئین پاکستان سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے ۔جو لوگ ختم نبوت ﷺکے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ دار ہیں انہیں برطرف کرکے ان پر مقدمہ قائم کیا جائے۔