تحریک انصاف کا پشاور میں جلسہ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

 
0
250

پشاور 13 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز پشاور سے کردیا جلسے میں کچھ دیر بعد عمران خان خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی نے پشاور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا، پشاور جلسے میں ہزاروں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شریک ہیں، کارکنان کی جانب سے خطاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں خان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، ایک بار پھر بہت جلد ملک میں الیکشن ہوں گے، جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے امپورٹڈ حکومت کیساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا اور یہ ڈیزل اسمبلی سےباہرہوگا۔