حماد ندیم میرانی کی شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے’ حماد ندیم میرانی

 
0
172

اسلام آباد 13 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سینئر مسلم لیگی رہنما حمادندیم میرانی کی اسلام آباد صدارتی محل میں نو منتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی حلف برداری میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک نئی صبح نو کا آغاز وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے میاں شہباز شریف اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں گے جس کی ابتداء ان کی پہلی تقریر سے ہوچکی ہے-