2022 میں بھارت انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائیگی: موسی کا دعویٰ

 
0
330

ممبئی ، اگست 16 (ٹی این ایس):   بھارت کے جشن آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 370 سالہ تاریخی عمارت لال قلعے پر کھڑے ہو کر اعلان کیا ہے کہ 2022 میں بھارت انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد یوم آزادی پر کئے جانے والی یہ پانچویں اور آخری تقریر تھی جس میں انہوں نے قوم سے بڑا وعدہ کر لیا۔انہوں نے کہاکہ لا ل قلعے کی چھت پر کھڑا ہو کر قوم کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں، بھارت نے ہمیشہ خلائی سائنس میں ترقی کی ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے75 سال مکمل کر لے گا ، ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے، بھارت کا بیٹا یا بیٹی ہاتھ میں3 رنگا جھنڈا لئے خلاء میں جائیں گے۔