وفاقی کابینہ کے ارکان آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

 
0
360

اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس) وفاقی کابینہ کے ارکان آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، صدر ممنون حسین کابینہ ارکان سے حلف لیں گے، کابینہ ارکان میں 16 وفاقی وزرا شامل ہیں۔کابینہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی حلف اٹھائیں گے، کابینہ میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک، فواد چودھری، خسرو بختیار، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نورالحق قادری کابینہ میں شامل ہیں۔ اتحادی ارکان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال بھی حلف اٹھائیں گی۔دوسری جانب حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم اپنی کابینہ کو اہداف دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزرا کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تجاویز دیں گے۔