اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس)تربیلا ڈیم کو اس کی مکمل صلاحیت کے مطابق پانی سے بھر لیا گیا، ڈیم میں اس وقت پانی انتہائی سطح 1550فٹ پر ہے۔ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی اپنی انتہائی سطح 1550 فٹ پر ہے اور تربیلا میں اِس وقت قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 60لاکھ 47ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔تربیلا میں زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی 60لاکھ 47ہزار ایکڑ فٹ ہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8جولائی کو تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا تھا اور اس ڈیم میںقابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا تھا۔