مندرہ سکھو چوکی کی حدود موھڑہ شیراں کی مسجد سے سولر سسٹم چوری

 
0
499

راولپنڈی ستمبر 14 (ٹی این ایس): مندرہ سکھو چوکی کی حدود موھڑہ شیراں کی مسجد سے سولر سسٹم چوری سکھو چوکی پولیس سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر عمل پیرا نہ هو سکی ناقص کارکردگی علاقے میں گشت بہتر نہ ہونےسے آئے دن وارداتیں اہل علاقہ کا سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ کی چوکی سکھو کی حدود موہڑہ شیراں میں گزشتہ رات نامعلوم چور مسجد سے سولر سسٹم چوری کر کے لے گئے سولر سسٹم کی مالیت تقریباً ساڑھے تین لاکھ بتائی گئی ھے اہل علاقہ نے بتایا پولیس کی طرف سے علاقے میں گشت کا نظام بہتر نہ ہونے سے علاقے میں مختلف وارداتیں هو رھی ہیں جبکہ سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی تعیناتی کے بعد پولیس کو جرائم کنٹرول کرنے کے سخت احکامات ہیں جس میں ایس پی صدر راۓ مظھر کی سربراھی میں پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ھے مگر سکھو چوکی پولیس کی طرف سے روائتی سستی دکھائی جا رھی ھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سمیت ایس پی صدر سے مطالبہ کیا ھے کہ سکھو چوکی کو علاقے میں گشت سمیت جرائم کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اس سلسلے میں اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے باقائدہ ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ھے